ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایشیا پیسفک چمپئن نیرج کو ڈبلیوبی سی درجہ بندی میں جگہ ملی

ایشیا پیسفک چمپئن نیرج کو ڈبلیوبی سی درجہ بندی میں جگہ ملی

Fri, 25 Nov 2016 11:38:31    S.O. News Service

نئی دہلی،24نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی پیشہ ورانہ باکسر نیرج گویت نے گزشتہ ماہ اپنے ویلٹر ویٹ ایشیا پیسفک خطاب کا کامیابی سے دفاع کرنے کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل(ڈبلیوبی سی)درجہ بندی میں جگہ بنا لی ہے۔آسٹریلیا کے بین کائٹ کے خلاف فتح کے بعد یہ ہندوستانی باکسر اب ڈبلیوبی سی رینکنگ میں 35ویں نمبر پر ہے۔نیرج نے کائٹ کو شکست دے کر اپنا خطاب برقراررکھا تھا۔اس 24 سالہ مکے بازنے 12راؤنڈ کے مقابلے میں اپنے 26سال کے مخالف کو 120-110 119-109 115-113سے شکست دی تھی۔نیرج نے اب تک 12میں سے8 مقابلے جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیوبی سی درجہ بندی میں ٹاپ 35میں جگہ بنانا میرے لئے بڑی کامیابی ہے،ان کی درجہ بندی میں جگہ بنانے والا میں پہلا ہندوستانی ہوں اور میں اسے لے کر بہت خوش ہوں،میرا اگلا ہدف ڈبلیوبی سی بین الاقوامی خطاب جیتنا ہے جس میں ٹاپ 15میں جگہ بنا پاؤں گا۔نیرج اگرٹاپ 15میں جگہ بناتے ہیں تو ورلڈخطاب کے لئے چیلنج پیش کرنے کی دعویداری میں آ جائیں گے۔ڈبلیوبیس سی ویلٹر ویٹ درجہ بندی میں فی الحال برطانیہ کے ا سٹار عامر خان ٹاپ پر چل رہے ہیں۔


Share: